لاہور:21نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اراکین فارغ ، حکومت پاکستان کی جانب سےمعطل شدہ پی ایچ ایف نےنئی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ بنا لی.اولمپیئن کلیم اللہ کو عہدہ سے فارغ کرنے کے بعدآصف باجوہ نئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہونگے. سعید خان کی جگہ شہباز سینیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا مینجربنادیا گیا.
تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ ،حکومت پاکستان اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 16 اگست 2023 کو پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران بشمول صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کو معطل کردیا گیا تھا تاہم انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شمولیت کو یقینی بنانے اور انکے انتخاب کے لئے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو حسب ضابطہ کام جاری رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی تھیں جسکی رو سے پاکستان سپورٹس بورڈ نے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی جس میں اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان، لئیق لاشاری انٹرنیشنل اور رانا محمد شفیق انٹرنیشنل شامل ہیں، سے خط و کتابت اور فیڈریشن کے معاملات کو جاری رکھنے کا ٹاسک دے رکھا ہے تاہم معطل شدہ پی ایچ ایف صدر خالد سجاد کھوکھر نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں نئی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا. نئی سلیکشن کمیٹی میں آصف باجوہ کو چیئرمین جبکہ اولمپیئن انجم سعید، اولمپیئن زیشان اشرف،اولمپیئن کامران اشرف کو بطور ممبر سیلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے. چیف آبزرور اولمپیئن کلیم اللہ خان ہونگے.
اسکے ساتھ ہی قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے سعید خان انٹرنیشنل کی جگہ پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر شہباز احمد سینئر ہونگے انکے ساتھ بطور ہیڈ کوچ رویلمنٹ آلٹمنس اور اسسٹنٹ کوچز میں اولمپیئن شفقت ملک، اولمپیئن کاشف جواد جبکہ ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ ہونگےجبکہ فائیو اے سائڈ ورلڈ کپ کیلئے منیجر اولمپیئن وسیم فیروز ہونگے جبکہ ہیڈ کوچ قمر ابراہیم اسسٹنٹ کوچز محمدعثمان اور ایم خالدہونگے۔ جبکہ اولمپیئن ناصر علی اوررانا شفیق انٹرنیشنل کو پی ایچ ایف کو آرڈینیٹر بنانے کا اعلان کیا ہے.