قومی باسکٹ بال چمپیئن شپ کل سے شروع ہو گی
ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا، فائنل 24 نومبر کو ہوگا
لاہور19نومبر23ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) قومی باسکٹ-بال چمپیئن شپ کل بروز سوموار سے شروع ہو گی. پنجاب باسکٹ-بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی باسکٹ-بال باسکٹ-بال چمپیئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ آٹھ ٹیمیں جن میں واپڈا، آرمی، نیوی، ائرفورس، پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی. ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے. گروپ اے میں آرمی، پی او ایف، پی اے ایف اور فیصل آباد جبکہ واپڈا، لاہور، اسلام آباد اور نیوی پول بی میں ایک دوسرے کیخلاف نبردآزما ہوں گئی. خالد بشیر سیکرٹری جنرل باسکٹ-بال فیڈریشن اور سیکرٹری پنجاب ایسوسی ایشن مودودی جعفری چمپیئن شپ کے حتمی انتظامات کیلئے سرگرم ہیں. جی سی یو کے کورٹ میں ہونیوالی چمپیئن شپ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائینگے. پہلے روز گیارہ بجے آرمی بمقابلہ فیصل آباد، 12:45 پر اسلام آباد بمقابلہ واپڈا، ڈیڑھ بجے ائرفورس بمقابلہ پی اے ایف جبکہ پہلے روز کا آخری میچ 2:45 پر لاہور اور نیوی کے درمیان کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ 22 نومبر تک پول میچز جبکہ سیمی فائنلز 23 نومبر اور فائنل 24 نومبر کو کھیلا جائے