سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہورلہوراے“فیسٹیول کے تحت روڈ سائیکلنگ اور منی میراتھان کا انعقاد

لاہور:29 اکتوبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہورلہوراے“فیسٹیول کے تحت روڈ سائیکلنگ اور منی میراتھان کا انعقاد
روڈ سائیکلنگ میں 60سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ہے جبکہ منی میراتھان گرلز اینڈ بوائز میں 200سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جھنڈا لہرا کر روڈ سائیکلنگ اور منی میراتھان کا آغاز کیا، کھلاڑیوں اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
”لہورلہوراے“ فیسٹیول میں سپورٹس بورڈ پنجاب 7کھیلوں کے مقابلے کروا رہا ہے ان کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرناہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
جیتنے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپ دیں گے، کھلاڑیوں کی پنجاب کی سطح پر ٹیمیں بنا کر ماہر کوچز سے تربیت دلوا کر قومی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے، ڈاکٹر آصف طفیل
روڈ سائیکلنگ میں ثناء اللہ نے پہلی، ارسلان نے دوسری اور ساجدضیاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،گرلز کی منی میراتھان میں ماہ نور اور کشف نے پہلی اور کبرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہورلہوراے“فیسٹیول کے تحت روڈ سائیکلنگ اور منی میراتھان گرلز اینڈبوائز کا انعقاد لبرٹی میں کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ہے، شہریوں نے ڈھول کی ڈھاپ پر بھنگڑے ڈالے، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تھے روڈ سائیکلنگ کا آغاز ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جھنڈا لہرا کرکیا، روڈ سائیکلنگ میں 60سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ہے جبکہ منی میراتھان گرلز اینڈ بوائز میں 200سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ”لہورلہوراے“ فیسٹیول کے سپورٹس مقابلے ہورہے ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب 7کھیلوں کے ایونٹ کروا رہا ہے ان کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرناہے نوجوان سوشل میڈیا کو چھوڑ کر کھیل کے میدانوں میں آئیں، سپورٹس بورڈ پنجاب جیتنے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپ دے گا، کھلاڑیوں کی پنجاب کی سطح پر ٹیمیں بنائی جائیں گی، ماہر کوچز سے تربیت دلوا کر قومی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے۔
10کلومیٹر روڈ سائیکلنگ لبرٹی چوک سے صدیق ٹریڈ سنٹر، کنال، فیروز پور روڈ اور کلمہ چوک سے واپس لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، روڈ سائیکلنگ میں پہلی پوزیشن ثناء اللہ، ارسلان نے دوسری اور ساجد ضیاء نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے پہلی پوزیشن پر 50 ہزارروپے دوسری پوزیشن پر30ہزار اور تیسری پوزیشن پر20ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے جبکہ چوتھی سے دسویں پوزیشن تک 5،5ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے،گرلز کی منی میراتھان لبرٹی چوک سے صدیق ٹریڈ سنٹر تک ہوئی جس میں ماہ نور اور کشف پہلی پوزیشن پر رہیں اور تیسری پوزیشن کبرا نے حاصل کی ہے پہلی پوزیشن پر20ہزار روپے، دوسری اور تیسری پوزیشن کو بالترتیب 15اور10ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے، چوتھی سے دسویں پوزیشن تک اتھلیٹس کو 5،5ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے، اسی طرح بوائز میں پہلی پوزیشن محمد اختر نے حاصل کی ہے، اسامہ احمد نے دوسری اورآفتاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، پہلی پوزیشن پر20ہزار روپے، دوسری اور تیسری پوزیشن کو بالترتیب 15اور10ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ”لہور لہور اے“ فیسٹیول کے موقع پرروڈ سائیکلنگ، منی میراتھان گرلز اینڈ بوائز کے مقابلے کروائے ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب ”لہورلہوراے“ فیسٹیول کے موقع پر 7گیمز کروارہاہے جن میں کبڈی،دنگل، تائی کوانڈو اور ہاکی شامل ہے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو گراؤنڈز میں لانا ہے اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے نوجوان سوشل میڈیا کو چھوڑ کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں،میری لاہور کے شہریوں اور فیملیز سے درخواست ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں جو کھلاڑی فتوحات حاصل کررہے ہیں ان کو سکالرشپ دیں گے بلکہ پنجاب کی سطح پر ٹیمیں بنا ئی جارہی ہیں ان کو انٹرنیشنل سطح کے کوچز سے ٹریننگ کروا کر قومی مقابلوں کیلئے تیار کریں گے تاکہ ہم سپورٹس میں ترقی کرسکیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2023-24بنایا ہے جس کے تحت سپورٹس کے مقابلے ہورہے ہیں، سالانہ سپورٹس کیلنڈر سے کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ”لہورلہور اے“ فیسٹیول کے پروگرام 28اکتوبر سے12نومبر تک جاری رہیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرظہور احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ طارق خانزادہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویرشاہ، سپورٹس کنسلٹنٹ محمد حفیظ بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد وسیم، تحصیل سپورٹس آفیسر ناصرملک، سلمان اقبال بٹ اور پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت کھلاڑیوں اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں