ڈی ایچ اے راولپنڈی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ 24 نومبر سے کھیلا جائیگا

راولپنڈی: 17 نومبر 23ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ 24 نومبر تا 3 دسمبر 2023 ء اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ 24 نومبر تا 3 دسمبر 2023 اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ان ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں کری ہاکی کلب، مارگلہ ہاکی کلب، ذاکر ہاکی اکیڈمی، اسلام آباد ٹائگرز ہاکی کلب ، نشتر ہاکی کلب، پنجاب یوتھ ہاکی کلب ، فیصل ہاکی کلب اور ایف جی ہاکی کلب شامل ہیں جبکہ پول میں NHC ہاکی کلب ، ARL ہاکی کلب ،شادمان ہاکی کلب، بحریہ ہاکی کلب، P.O.F ہاکی اکیڈمی ، سول ڈیفنس ہاکی کلب ، حدف ہاکی کلب اور پنڈی بوائز ہاکی کلب کی ٹیمیں شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں