پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد:13نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبخاری) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کہا ہے کہ جب پی ایس بی کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کےتمام عہدے داران کو16اگست سےمعطل کیا جاچکا ہے اس کے بعد پی ایچ ایف کی جانب سےکئے جانے والے تمام اقدام غیر آئینی ہیں، تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کے مفاد میں ٹیموں کو بیرون ملک جانے اور اہم مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے رہا ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو نقصان نہ پہنچے، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کار کردگی مایوس کن رہی، فٹ بال کے معامالت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیفا کا وفد اگلے ماہ پاکستان آرہا ہے جس میں ان سے پاکستان فٹبال کے انتخابات پر بات چیت ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں