قومی جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور کیمپ مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا

لاھور:11نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 دسمبر سے شٰیڈول جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کیمپ 13 نومبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔تمام آفیشلز و کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کو 13 نومبر کی شام 4 بجے تک رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ناز کھوکھر ، کوچ رولینٹ آلٹمینز اسسٹنٹ کوچز میں اولمپیئن شکیل عباسی، انٹرنیشنل آصف احمد خان، انٹرنیشنل محمد علی خان، انٹرنیشنل یاسر اسلام ، انٹرنیشنل سید کاشف شاہ ، گول کیپرز کوچز میں انٹر نیشنل عمران بٹ، انٹر نیشنل امجد علی اور ویڈیو انالسٹ محمد ندیم خان لودھی شامل ہیں۔
مذکورہ کیمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز:
علی رضا (پنجاب) , عبدالرافع ساجد (سندھ), ایم فیضان جنجوعہ(کسٹمز)
ڈیفنڈرز:
ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم). سفیان خان(ماڑی پیٹرولیم), احتشام اسلم (ماڑی پیٹرولیم، عقیل احمد ( واپڈا), محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم) , سمیع اللہ (کسٹمز),عبدالمنان ( کسٹمز) . ارباز ایاز (سندھ)
مڈفیلڈرز:
. ایم مرتضیٰ یعقوب (واپڈا). ذکریہ حیات (نیوی). محمد عماد (کسٹمز). غضنفر علی (کسٹم) ،علی مرتضیٰ (کسٹمز) ۔ ابوذر ( کسٹمز)، عبدالوہاب (سندھ)
فاروڈز:
ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم) . عبدالحنان شاہد (واپڈا). حمزہ فیاض (کسٹم) . عبدالرحمن (واپڈا). بشارت علی ( نیوی) . عبدالقیوم (کسٹمز)،محمد ارسلان (پنجاب). رانا ولید (نیوی), سعد شفیق (پنجاب). سکندر علی ذاکر (اسلام آباد), ایم طحہ شیروز(پنجاب), عامر سہیل(پنجاب),محمد غفران(پنجاب) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں