ملائشیا: 4مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) سلطان اذلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن آج سے ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھلا جائیگا، پاکستان ہاکی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف ایونٹ میں پول کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11:30 بجے رات کھیلے گی۔
سلطان اذلان شاہ کپ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ایونٹ میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، نیوزی لینڈ، جاپان کوریا اور کینیڈا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہونگی۔ پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
پاکستان ہاکی سکواڈ 18 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہے کھلاڑیوں میں گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمٰن، محمد عبداللہ، سفیان خان، احتشام اسلم، مرتضی یعقوب، ابوبکر محمود، عماد شکیل بٹ (کپتان)، ارشد لیاقت، حنان شاہد، رانا وحید، زکریا حیات، معین شکیل، غضنفر علی، عبدالرحمن، اعجاز احمد، سلمان رزاق اور اسامہ بشیر شامل ہیں، ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمینز، مینجر ذیشان اشرف، اسسٹنٹ کوچ محمد عثمان، فزیو وقاص محمود اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔
پاکستان آج اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم ملائشیا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 11:30 بجے رات کھیلے گا۔