پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی:21مارچ24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مئی میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے قومی سینیئر ہاکی ٹیم کیمپ مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن شہناز شیخ کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ اولمپیئن ایازمحمود، اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاور حسین اور عمران بٹ انٹرنیشنل کوچز پینل میں شامل کیئے گئے ہیں۔ امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو قومی ہاکی ٹیم کمیپ کوآرڈینیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ اور قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے اراکین اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل کی سفارشات پر مبنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کی منظوری صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے دی۔ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہونگے۔
گول کیپرعبداللہ اشتیاق خان(ماڑی پیٹرولیم)، منیب الرحمٰن(پنجاب)، اکمل حسین(واپڈا)، فیضان جنجوعہ (کسٹمز)،بلال خان (بلوچستان) اور شہریار(آزاد کشمیر)، دیگرکھلاڑیوں میں محمد عبداللہ(ماڑی پیٹرولیم)، رانا عبدالوحید(واپڈا)، رومان(واپڈا)، احمد ندیم(پنجاب)، عبدالرحمٰن(پی اے ایف)، جنید منظور(نیشنل بینک)، اسامہ بشیر(پی اے ایف، محمد عمران(پی اے ایف)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، محمد عمر بھٹہ(واپڈا)،ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، رضوان علی (پی اے ایف)،سعد شفیق(پنجاب)، عبدالقیوم (کسٹمز) ، اکبر علی(پنجاب)، ارسلان (پنجاب)، معین شکیل(واپڈا)، حماد انجم(واپڈا)، سلمان رزاق(واپڈا)، سفیان خان(ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم)، عبدالمنان (کسٹمز)، سمیع (کسٹمز)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، اسد اللہ (بلوچستان)، مرتضی یعقوب(واپڈا)، عقیل احمد(واپڈا)، غضنفر علی(کسٹمز)، زکریا حیات(نیوی)، ارشد لیاقت(ماڑی پیٹرولیم، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، عبدالرحمٰن(واپڈا)، محمد عماد( کسٹمز)، عمر مصطفی(ماڑی پیٹرولیم)، تیمور جاوید (پنجاب)، دانش (پنجاب)،امجد علی (پنجاب)، زاہد اللہ (واپڈا)، جبران حمزہ(کے پی کے)، ندیم خان(کے پی کے)، عدیل لطیف(کسٹمز)، بشارت علی(نیوی)، شاہزیب خان(کسٹمز)، عبیداللہ بھٹو(واپڈا)، عبالواجد(بلوچستان)، حمزہ فیاض(کسٹمز)

قومی تربیتی ہاکی کیمپ کا انعقاد کوئیٹہ بلوچستان میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں