جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں داخل،ایچیسن کالج، چاند باغ سکول، نوبل ایمز سکول، ڈی پی ایس صفدر آباد نے اپنے اپنے میچزجیتنے میں کامیاب

جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں داخل

ایچیسن کالج، چاند باغ سکول، نوبل ایمز سکول، ڈی پی ایس صفدر آباد نے اپنے اپنے میچزجیتنے میں کامیاب

لاہور یکم فروری 2024ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے) جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گیا. چوتھے روز مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہو گیا. ایچیسن کالج، چاند باغ ہائی سکول، نوبل ایمز سکول تتلے اعلیٰ اور ڈی پی ایس صفدر آباد نے کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں. تفصیلات کے مطابق ایچیسن کالج کی آسٹروٹرف پر منعقدہ 54 جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے جوتھے روز کے پہلے میچ میں چاند باغ ہائی سکول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیمپس بوائز ہائی سکول کو 0-1 سے شکست دیدی. میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ پر ہوا. دوسرے میچ میں میزبان ایچیسن کالج نے یکطرفہ مقابلے کے بعد گورنمنٹ علی عباس شہید ہائی سکول مریدکے کو آٹھ گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا. محمد اویس نے 4، شاہد اللہ، ماجد محمود، محمد زنیر اور میر حیدوست خان ڈومکی نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا. تیسرا میچ میں محمد عاصم نے اپنی ٹیم نوبل ایمز سکول تتلے عالی کی طرف سے گول کرکے گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کو ایونٹ سے باہر کیا. آخری میچ سکول اف ایکسیلنس حافظ آباد اور ڈی پی ایس صفدر آباد کے درمیان کھیلا گیا. ڈی پی ایس صفدر آباد نے مقابلہ بآسانی 0-2 سے جیتا. ڈی پی ایس صفدر آباد کے احتشام، حسنین نے جبکہ سکول اف ایکسیلنس حافظ آباد کی طرف سے ولید نے ایک گول کر کے برتری کم کی. ایونٹ میں کہنہ مشق آفیشلز محمد یعقوب، منور چوہدری، شیراز خورشید، محمد افضل، محمد مشتاق، محمد کرامت، مشتاق ٹوانہ اور آصف پرویز، زاہد حمید نے میچوں کو سپروائزر کیا. پرنسپل ایچیسن کالج تھامس ایچ
کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس عمر زمان، رضا روحان، سجاد رسول، اولپمئین محمد ثقلین، انٹرنیشنل ایمپائر یاسر خورشید، محمد نزیر، حافظ ارشد، محمد اویس، محمد رضوان، اسد جاوید، محمد مرتضیٰ سمیت سکول کے طا لب علموں کی کثیر تعداد بھی میچز سے محظوظ ہوئے.
ایونٹ میں کل بروز جمعہ کو مزید 4 پری کوارٹر فائنل کھیلے جائینگے. پہلا میچ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ کا مقابلہ ایچیسن کالج ییلو کے درمیان، دوسرا میچ گورنمنٹ اقبال ہائی سکول سرگوھا بمقابلہ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور، تیسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب بمقابلہ قائد اعظم اکیڈمی سرگودھا، چوتھا میچ اور آخری میچ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاروق آباد بمقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول ڈھنگ شاہ کے درمیان کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ میزبان ایچیسن کالج اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں