جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ: مزید 3 میچوں کا فیصلہ،ڈی پی ایس صفدرآباد، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاروق آباد اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ نے مخالف ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کی

جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ: مزید 3 میچوں کا فیصلہ،

ڈی پی ایس صفدرآباد، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاروق آباد اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ نے مخالف ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کی

تیسرے روز کل بروز بدھ کو بھی 5 میچز کھیلے ہونگے

لاہور30جنوری24ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہو گیا. ڈی ہی ایس صفدرآباد، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاروق آباد اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شاہدرہ نے مخالف ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کی. تفصیلات کے مطابق ایچیسن کالج کی آسٹروٹرف پر منعقدہ 54 جعفر میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کے پہلے میچ ڈی پی ایس صفدر آباد بمقابلہ دار ارقم سکول فاروق آباد مدمقابل ہوئی اس میچ میں فاتح ٹیم ڈی پی ایس صفدر آباد کے حسنین حیدر نے اپنی ٹیم کیلئے دوجنکہ حماد اور حسنین نے ایک ایک گول کیا. بمقابلہ دار ارقم سکول فاروق آباد کی طرف سے واحد گول تبسم نے کیا. دوسرے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد کو گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول قصور کیخلاف بڑے مارجن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا. گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نے پہلے ہی کواٹر سے کھیل پر برتری حاصل کی اور طیب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 3 گول سکور کئے جبکہ حسن علی، ہنزلہ اور حسنین نے ایک گول سکور کیا. تیسرے میچ میں گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ نے علامہ اقبال ہائی سکول لاہور کو 1-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا. گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ کے عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کیلئے دو گول اور حسن بیگ نے ایک گول کیا. علامہ اقبال ہائی سکول لاہور کا واحد گول ایان علی کرسکے. محمد یعقوب، منور چوہدری، شیراز خورشید، محمد افضل، محمد مشتاق، محمد کرامت، مشتاق ٹوانہ اور آصف پرویز میچوں میں آفیشلز رہے. ایونٹ میں پنجاب بھر سے متعدد سکولز حصہ لے رہے ہیں. تیسرے روز کل بروز بدھ کو بھی پانچ میچز کھیلے جائینگے. پہلا میچ گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول کامونکی اور گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے کے درمیان، دوسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد بمقابلہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول، تیسرا میچ گورنمنٹ اقبال ہائی سکول سرگودھا بمقابلہ گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات، چوتھا میچ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خوشاب بمقابلہ نور گرامر سکول لاہور جبکہ پانچواں میچ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نارووال بمقابلہ سکول آف ایکسیلنس حافظ آباد کے درمیان کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ میزبان ایچیسن کالج اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے. مہمان خصوصی پرنسپل ایم اے تھامسن کیساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا انکے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس عمر زمان، رضا روحان، سجاد رسول، اولپمئین محمد ثقلین، انٹرنیشنل ایمپائر یاسر خورشید، محمد نزیر، حافظ ارشد، محمد اویس، محمد رضوان بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں