جعفر میموریل ہاکی ٹورنامنٹ: افتتاحی روز 3 میچوں کا فیصلہ،ایچیسن کالج اور تتلے عالی سکول نے بآسانی حریفوں کو شکست دی ،

لاہور29جنوری23ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) جعفر میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی روز 3 میچوں کا فیصلہ ہو گیا. ایچیسن کالج اعزاز کے کامیاب دفاع کرتے ہوئے گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول شیخوپورہ کو، کریسنٹ ماڈل سکول نے جاوید ہائی سکول مانگا منڈی کو، نوبل ایمز سکول تتلے عالی نے علامہ اقبال ہائی سکول سانگلہ ہل کو ہرایا. مہمان خصوصی افتخار ایچ شیرازی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا انکے ہمراہ پرنسپل ایم اے تھامسن کیساتھ لیجنڈری کرکٹر ماجد خان، اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس عمر زمان، رضا روحان، سجاد رسول، پی ایچ ایف سے قدیر بشیر، اولپمئین محمد ثقلین، انٹرنیشنل ایمپائر یاسر خورشید، محمد یعقوب، محمد مشتاق، رضوان احمد، محمد نزیر، حافظ ارشد، محمد اویس، محمد رضوان بھی موجود تھے. تفصیلات کے مطابق ایچیسن کالج کی آسٹروٹرف شروع ہونیوالے 54 جعفر میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میزبان ایچیسن کالج نے گورنمنٹ فرقان ہائی سکول شیخوپورہ کو دو گول سے مات دی، فاتح ٹیم کے فیصل پی کے اور ماجد محمود نے دونوں گول پینلٹی کارنر پر کئے. دوسرے میچ میں کریسنٹ ماڈل سکول نے جاوید ہائی سکول مانگا منڈی کو ہرایا، جبکہ نوبل ایمز سکول تتلے عالی نے اپنے حریفوں کو بآسانی 0-10 سے آؤٹ کلاس کیا. عاصم نے تین، فرحان اور علی حسنین نے دو، دو جبکہ فضیل نے ایک گول کیا. ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی کل بروز منگل پانچ میچز کھیلے جائینگے. پہلا میچ گورنمنٹ ہائی سکول شاہدرہ اور علامہ اقبال ہائی سکول کے درمیان، دوسرا میچ گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد بمقابلہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول قصور، تیسرا میچ ڈی پی ایس صفدر آباد بمقابلہ دار ارقم سکول فاروق آباد، چوتھا میچ گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال جبکہ پانچواں میچ گورنمنٹ ہائی سکول ڈہنگ شاہ اور گورنمنٹ اے پی ایس ہائی سکول ساہیوال کے درمیان کھیلا جائے گا. یاد رہے کہ میزبان ایچیسن کالج اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں