ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ: پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا کو 5-11 گول سے شکست دیدی، رانا وحید اور حنان شاہد کی ہیٹ ٹرکس

اسلام آباد:28جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبخاری) ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلے میچ میں نائجیریا کو 5-11 گول سے شکست دیدی، کپتان رانا وحید نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے جبکہ عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں 28 تا 31 جنوری کھیلے جانے والے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نائیجیریا کو پانچ کے مقابلہ میں گیارہ گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے جبکہ عبدالحنان شاہد نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول سکور کئے پاکستان کی جانب سے کپتان رانا وحید نے پانچ، عبدالحنان شاہد نے چار ، ارشد لیاقت اور زکریا حیات نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ نائیجیریا کی جانب سے سلیمان بینجمین نے دو گول جبکہ ابراہم ڈینیس، گوڈون سنڈے اور جان پیٹر نے ایک ایک گول سکور کیا۔
ایف آئی ایچ فائیو سائی ہاکی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، نائیجیریا، ہالینڈ ااور پولینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ ہالینڈ کے خلاف آج 16:40 پاکستانی وقت کے مطابق کھیلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں