اولمپک کوالیفائر: پاکستان نے چائینہ کو دو گول سے شکست دیدی، ملائشیا کے خلاف 18 جنوری کو نبردآزما ہوگا

لاہور:16جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے پول میچ میں چائینہ کو دو گول سے شکست دیدی، پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود اور عبدالرحمن نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کئے۔ پاکستانی کھلاڑی مڈفیلڈر ابوبکر محمود مین آف دی میچ قرار پائے

عمان کے شہر مسقط میں جاری اولمپک کوالیفائر ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے چائینہ کو دو گول سے شکست دیدی۔ تیسرے کواٹر کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہوسکا۔ تیسرے کواٹر کے 42ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ پاکستان کے کھلاڑی ابوبکر محمود نے گول سکور کرکے برتری قائم کردی۔ کھیل کے 51ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ نوجوان کھلاڑی عبدالرحمن نے اپنے کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔
پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ، مینجر اولمپیئن دلاور حسین اور اسسٹنٹ کوچ و کسلٹنٹ شکیل عباسی شامل ہیں۔پاکستان پول کا تیسرا میچ ملائشیا کے مدمقابل 18 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 21:45 کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں