پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں کلب سکروٹنی کے عمل کا آغاز کردیا، آن لائن فارم جاری، آخری تاریخ 23 جنوری مقرر

لاہور:16جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ ضیاءبرکی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں کلب سکروٹنی کے عمل کا آغاز کردیا۔ ملک بھر میں موجود تمام ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور رجسٹریشن کے لئے پی ایچ ایف کی جانب سے سکروٹنی فارم جاری کردیا گیا

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں موجود ہاکی کلبوں سکروٹنی کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔ پی ایچ ایف کی تاریخ میں پہلی بار ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کے لئے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا عمل رائج کردیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سکروٹنی کے عمل میں حصہ لینے والی ہاکی کلبوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23 جنوری مقرر کی گئی ہے۔جس کے بعد سکرٹنی کے عمل کا آغاز ہوگا۔ مقررہ تاریخ تک آن لائن فارم جمع کرانے والے ہاکی کلب سکروٹنی میں حصہ لے سکیں گے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی کلب سکروٹنی رجسٹریشن کے لئے آن لائن اور آف لائن فارم کی سپولت متعارف کرائی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری گئی ہدایات کے مطابق ہر کلب کے لئے مکمل فارم جمع کرانا لازم ہے۔ ہاکی کلبوں کو ہدائت کی گئی ہے کہ 23 جنوری تک آن لائن یا آف لائن صورت میں پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز یا کنوینرز پی ایچ ایف سکروٹنی کمیٹی کو اپنا فارم لازم جمع کرائیں۔ کلب سکروٹنی میں کھلاڑیوں کی عمر کی حد کم از کم 14 سال اور زیادہ سے زیادہ 40 سال رکھی گئی ہے۔ گول کیپر سمیت کم از کم 14 کھلاڑی مکمل کٹ میں سکروٹنی کے اہل ہونگے۔ ایک کلب زیادہ سے زیادہ چار ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو سکروٹنی کے عمل میں پیش کرسکتا ہے تاہم تمام کھلاڑیوں کا صرف متعقلہ ڈسٹرکٹ کا ہونا لازم ہے۔ سکروٹنی کے عمل میں تمام کھلاڑیوں کا جمع کرایا گیا ڈیٹا شناختی کارڈ، فارم ب، نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وغیرہ جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد سکروٹنی رجسٹریشن فارم موصول نہیں کئے جائینگے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے 16 سال سے کم عمر دو کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت لازم قرار دی گئی ہے۔ تاہم انکی عمر کی کم از کم حد 14 سال متعین کی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کلبز سکروٹنی رجسٹریشن کے لئے منرجہ ذیل لنک دیا گیا ہے۔ جہاں سے آن لان فارم بھرا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ فارم کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔
https://phfclub.biz

اپنا تبصرہ بھیجیں