اولمپک کوالیفائر: ایونٹ سے قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا، گول کیپر وقار انجری کا شکار ہوگئے

اسلام آباد : 15 جنوری 24ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے/ضیاء بخاری) پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر وقار اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے وارم اپ میچ میں چلی کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے۔متبادل گول کیپر کو پاکستان سے طلب کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع
پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لئے عمان میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق چلی کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر وقار گول پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے اور زخمی ہونے کے باعث شائد وہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملک کی نمائندگی نہ کر سکیں ، معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے متبادل کے طور پر پاکستان سے اسٹینڈ بائی گول کیپرکو طلب کیا جا سکتا ہے۔
اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ عمان میں آج باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہوگا ، پاکستان آج برطانیہ کے خلاف میچ میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ اس اہم نوعیت کے ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان، جرمنی، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، چلی، ملیشیاء، چین اور برطانیہ کی ٹیمیں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں