پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا، ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ تبدیل

اسلام آباد:14جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈکپ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا، قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نےدس رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا. فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ بھی تبدیل کردی گئی.1994 عالمی ہاکی کپ گولڈمیڈلسٹ ، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن وسیم فیروز کی جگہ اولمپیئن شکیل عباسی کو بطور ہیڈ کوچ و مینجر کی ذمہ داریاں دے دی گئیں.
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر میرطارق بگٹی نے ایف آئی ایچ کے زیراہتمام 28تا31 جنوری مسقط عمان میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 10 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کیا. فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ بھی تبدیل کردی گئی. اولمپیئن وسیم فیروز کی جگہ ہیڈکوچ و مینجر کی ذمہ داریاں اولمپیئن شکیل عباسی کو سونپ دی گئی ہیں جبکہ اولمپیئن دلاور حسین کوچ ہونگے. وقاص محمود بطور فزیوتھراپسٹ خدمات سرانجام دینگے.
دس رکنی پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں عبداللہ اشتیاق خان (گول کیپر)، وقار (گول کیپر)، محمد عبداللہ، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، عبدالحنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی، زکریا حیات اور رانا وحید اشرف شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں