مشیر برائے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان سے ہاکی کے وفد کی ملاقات

لاہور:11جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبرکی) مشیر برائے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان سے ہاکی کے وفد کی ملاقات، ہاکی کی بہتری کے لئے تجاویز اور تبادلہ خیالات کیا گیا۔اس موقع پر اولمپیئن راؤ سلیم ناظم ممبر پی ایچ ایف کمیٹی بھی موجود تھے۔
قومی کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے افراد پر مشتمل وفد نے مشیر برائے صدر پی ایچ ایف سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کمیٹی کے ممبر اولمیئن راؤ سلیم ناظم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر، اولمپیئن ریحان بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن قدیر بشیر ڈی ایس پی، مبشر چوہدری، حافظ ارشد، مس نورین شازیہ سمیت دیگر موجود تھے۔
ہاکی وفد کی ملاقات میں شرکاء کی جانب سے ہاکی کی بہتری اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں اور کوچز کی تربیت کے حوالے سے تجاویز اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ لیول پر قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز ، ایمپائرز اور کوچز کی استعداد کو بڑھانے کے لئے بھی پروگرام متعارف کرائے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں