کوئیٹہ:17دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے /سپورٹس رپورٹر) چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کی منظوری کے بعدسابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد صدر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن منتخب.چارج سنبھال لیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بلوچستان ہاکی ایسوسیی ایشن کے چیئرمین جناب نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کی اجلاس میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدے داران سمیت سینیئر ہاکی پلیئرز اور کانگرس ممبران شریک تھے اس اہم اجلاس میں ہاکی ایسوسی ایشن کے حوالے سے اہم امور پر سیر حاصل گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ شہید نوابزادہ میر محمد ہارون خان رئیسانی کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کہ تمام ممبران اور عہدے داران کی مشاورت کے ساتھ چیئرمین بلوچستان کی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کو بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ہی انہوں نے اپنی ہاکی کے حوالے سے سرگرمیاں شروع کر دی اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران کو آل بلوچستان نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے کہ احکامات جاری کیے گئے۔ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین اور سیکرٹری فائننس اور کوارڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن برائے بلوچستان شرافت اسلام بٹ کی گزشتہ عرصے سے بلوچستان ہاکی کے لیے بہترین کام کرنے اور جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سپانسرشپ اور دیگر عملی اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کی