جونیئر عالمی ہاکی کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چار گول سے شکست دیدی، ارشد لیاقت کی ہیٹ ٹرک، مین آف دی میچ قرار

لاہور:7دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پاکستان نے چار گول گول سے جیت لیا . پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے تین اور کپتان عبدالحنان شاہد نے ایک گول سکور کیا. پاکستان کے ارشد لیاقت مین آف دی میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو صفر کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دیدی . پہلے کواٹر کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول سکور نہ کرسکیں۔ پاکستان کی جانب سے مڈفیلڈر ارشد لیاقت نے کھیل کے 19ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ دوسرے کواٹر کے 30ویں منٹ میں مڈفیلڈر ارشد لیاقت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 32ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ کپتان عبدالحنان شاہد نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا۔ چوتھے کواٹر میں 54ویں منٹ میں مڈ فیلڈر ارشد لیاقت نے پاکستان کی جانب سے چوتھا گول سکور کیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف گول سکور کرنے میں ناکام رہی
ملائیشیامیں کھیلے جانے والےجونیئر عالمی ہاکی کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں . پاکستان ٹیم پول ڈی میں شامل ہے جس میں ہالینڈ بیلجیئم نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ پاکستان اپنے پول کا آخری میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں