حیدر حسین کی بطور سیکرٹری جنرل بحالی پر پی ایچ ایف کی جانب سے عدالتی اپیل پر سماعت آج ہوگی

لاہور:یکم دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/کورٹ رپورٹر) سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کی بحالی کے عدالتی حکم پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کی گئی اپیل کی سماعت آج لاہور میں ہوگی.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کی جانب سے حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مقدمہ برخلاف معطل شدہ پی ایچ ایف صدر خالد سجاد کھوکھر کی ابتدائی سماعت میں معزز عدالت نے حیدر حسین کو بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف بحال کررکھا ہے اور معطل شدہ صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے حیدر حسین کے استعفی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی بھی جاری کیا ہوا ہے. اس سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپیل کرنے کا فیصلہ لیا اور معزز عدالت کو مقدمہ کی سماعت جلد کرنے سمیت نظرثانی ابتدائی حکم کی اپیل کی جس پر قرین انصاف کے تقاضوں کے تحت معزز عدالت نے مقدمہ کی سماعت کی تاریخ دی جس کی سماعت ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں