گوجرانوالہ:19نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) آل پنجاب جے ڈبلیو ایس پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ تتلےعالی گوجرانوالہ کے تیسرے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا الشمس ہاکی کلب رجسٹرڈ کامونکے النور ہاکی کلب کامونکی اور رچنا سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ گکھڑ منڈی ڈسٹرکٹ وزیر آباد اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق پہلا میچ الشمس ہاکی کلب رجسٹرڈ کامونکی اور انیس ہاکی کلب ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر الشمس ہاکی کلب رجسٹرڈ کامونکے نے 5 گول کے مقابلہ میں 6 گول سے جیت لیا فیلڈ میں میچ 1-1 گول سے برابر رہا اس میچ میں رانا زبیر الشمس ہاکی کلب کامونکی مین آف دی میچ قرار پائے جنکو انتظامیہ کی جانب سے کیش پراںز دیا گیا اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض مبارک علی گجر اور ملک عرفان نے سرانجام دیے آج کے دوسرے میچ میں النور ہاکی کلب کامونکی نے گولڈن سٹار ہاکی کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کو 0-2 گول سے ہرا دیا اس میچ میں النور ہاکی کلب کے تنویر احمد مین آف دی میچ قرار پائے جنکو کو کیش پرائز دیا گیا اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض رانا خالد محمود بھٹی اور مبارک علی گجر نے سرانجام دیے آج کا تیسرا اہم میچ رچنا سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ گکھڑ منڈی ڈسٹرکٹ وزیر آباد اور گوجرانوالہ الیون کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا جو کہ فیلڈ میں 2-2 گول سے برابر رہا۔میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل گوجرانوالہ الیون فیلڈ امپائر کے فیصلہ کے خلاف پروٹیسٹ کرتے ہوے میچ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلی گئی ٹورنامنٹ ڈاریکٹر اور فیلڈ جیوری اور چیرمین ڈسپلن کمیٹی کی بار بار ریکوسٹ کے باوجود گوجرانوالہ الیون گراؤنڈ میں واپس نہ آںی اور رولز کے مطابق رچنا سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ گکھڑ منڈی کو ٹورنامنٹ ڈاریکٹر رانا نزیر حسین کی جانب سے ونر قرار دے دیا گیا اس میچ میں رچنا سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ گکھڑ منڈی ڈسٹرکٹ وزیر آباد کے گوھر رسول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور ان کو انتظامیہ کی جانب سے کیش پراںز دیا گیا اس میچ کو ملک عرفان اور محمد مصطفی پاک آرمی نے سپرواںز کیا آج کے میچوں میں بطور جج طارق وسیر اور بطور ٹیکنیکل آفیسر حاجی عابد بھٹی نے فرائض سرانجام دیے آج کے میچوں کے چیف گیسٹ رانا دلشاد احمد خاں پراپرٹی ڈیلر تتلے عالی رانا فقیر حسین سیاسی و سماجی شخصیت ٹکٹ ہولڈر یوسی تتلے عالی پاکستان تحریک انصاف تھے اور ان کے علاؤہ بطور گیسٹ آف حاجی محمد رفیق آف گکھڑ منڈی سید علی عباس نقوی سابق ایگزیکٹو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سید قمر رضا شاہ سابق نماںندہ پنجاب ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کے بعد یادگاری گروپ فوٹوز بنواںیں۔کل مورخہ 20 نومبر بروز پیر ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو میچ کھیلے جاںیں گے پہلا میچ دوپہر 2 بجے میزبان غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ اور ڈی ایچ اے وزیر آباد کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کل دوسرا اہم میچ ڈی ایچ اے سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے حافظ آباد کے درمیان 3.15 بجے کھیلا جائے گا