خیبر پختونخواہ سے وفد کی پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران سے ملاقات

اسلام آباد:13مارچ24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاء بخاری) خیبر پختونخواہ سے وفد کی پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران سے ملاقات،
کے پی کے ہاکی میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے افراد پر مشتمل وفد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نائب صدر و چیئرپرسن پی ایچ ایف وومن ونگ شہلا رضا ممبر پی ایچ ایف کمیٹی سندھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایڈوائزر صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر مسرت اللہ خان، ممبر پی ایچ ایف کمیٹی کے پی کے اولمپیئن مصدق حسین ، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن رحیم خان ، کانگریس ممبر پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ، ڈی ایچ اے راولپنڈی سے شاہد اقبال راجہ ، محمد طفیل، رؤف لالہ انٹرنیشنل ، آصف جان، راجہ ممتاز عارف موجود تھے۔

کے پی کے ہاکی وفد نے گراس روٹ لیول پر کلبوں اور کھلاڑیوں کے مسائل بتائے اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کے لئے پی ایچ ایف کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔ وفد نے نائب صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا کو کہا کہ ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت اور ٹیکنیکل آفیشلز و ایمپائرز کو ریفریشر کورسز کرائے جائیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں