54ویں جعفرمیموریل انٹر سکول ہاکی چیمپین شپ 29جنوری تا 5 فروری کھیلی جائیگی،مائیکل اے تھامسن پرنسپل ایچیسن کالج لاہور

لاہور:18دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/علی عباس) ایچیسن کالج لاہور کے زیراہتمام 54ویں جعفرمیموریل انٹر سکول ہاکی چیمپین شپ 29جنوری تا 5 فروری کھیلی جائیگی، گراس روٹ لیول پر قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے عرصہ دراز سے کرایا جانے والا یہ ایونٹ سکول کی سطح پر ہونہار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو یکساں مقابلہ کی فضا فراہم کرتا ہے.جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ قومی کھیل میں نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں بھی مدد ملتی ہے. پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن نے اس سلسلہ میں ایونٹ کے شاندار انتظامات کی ذمہ داریاں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ، قومی ہاکی کوچ و اولمپین محمد ثقلین کو سونپی ہیں جوکہ ایچی سن کالج کے شعبہ سپورٹس سے منسلک ہیں.
پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن کے مجاریہ اعلامیہ کے مطابق ایونٹ کو 29جنوری تا 5 فروری 2024 شیڈول کیا گیا جس میں کارکردگی کی بنیاد پر سکولوں کی ہاکی ٹیموں کو شرکت کے لئے شامل کیا گیا.
یاد رہے کہ ایچی سن کالج کی جانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو وظیفہ پربہترین تعلیمی سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے جہاں وہ اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل کے لئے عالمی معیار تعلیم سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں