زی ٹائیگر ہاکی کلب و اکیڈمی کے زیراہتمام ہاکیاں، کٹس اور سپورٹس شوزدینے کی تقریب،چوہدری محمد توفیق ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے

فیصل آباد:15اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) قومی کھیل کی ترویچ و ترقی کے لئے زی ٹائیگر ہاکی کلب و اکیڈمی کے زیراہتمام ہاکیاں، کٹس اور سپورٹس شوزدینے کی تقریب،چوہدری محمد توفیق ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے
تفصیلات کے مطابق گٹی فیصل آباد میں زی ٹائیگر ہاکی کلب و اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی کھیل کی ترویج وترقی کے لئے زی ٹائیگر ہاکی اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کٹس، سپورٹص شوز اور ہاکیاں تقسیم کی گئیں. اس تقریب سے قبل ایک نمائشی ہاکی میچ اتحاد ہاکی کلب اور زی ٹائیگر ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ زی ٹائیگر ہاکی کلب نے 0-1 گول سے جیت لیا. اس میچ کے مہمان خصوصی چوہدری محمد توفیق ایڈووکیٹ سپرست اعلیٰ زی ٹائیگر ہاکی اکیڈمی تھے. معزز مہمان کا گراؤنڈ میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا. اس موقع پر انکا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا. انکے ہمراہ صدر زی ٹائیگر ہاکی کلب خالد محمود اطہر، نائب صدر علی احمد ظفر اور کوچ گٹی ہاکی کلب فیصل آباد کاشف علی بھی موجود تھے. تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں میں سپورٹس سامامن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں