باکسنگ کے شعبہ میں یونیورسٹی آف لاہورپاکستان یونیورسٹیزمیں اپنی کارکردگی سےسب کوحیران کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،کوچ و نیشنل باکسرذوالقرنین

لاہور:13اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے/سعد بٹ) یونیورسٹی آف لاہور باکسنگ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ہائر ایجو کیشن کمیشن تعلیم کے ذیعہ کھلوں میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، باکسنگ کے شعبہ میں یونیورسٹی آف لاہور پاکستان یونیورسٹیز میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، باکسنگ کوچ و نیشنل باکسر ذوالقرنین
یونیورسٹی آف لاہور میں سپورٹس جمنیزیم میں پلیئرز ڈاٹ پی کے ، سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے باکسنگ کوچ ذوالقرنین نے کہا کہ ائر ایجو کیشن کمیشن تعلیم کے ذیعہ کھلوں میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور باکسنگ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور باکسنگ کے شعبہ میں یونیورسٹی آف لاہور پاکستان یونیورسٹیز میں اپنی خارکردگی سے سب کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے ٹیلنٹ کی کھوج کرکے انکو بہترین تربیت کے مراحل سے گذارا جاتا ہے جس سے کھلاڑیوں کو جیت کی منازل طے کرنے میں معاونت ملتی ہے۔
اس موقع پر طالبعلم کھلاڑیوں نے اپنے پریکٹس سیشن میں شاندار اور جاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جدید ترین سہولیات سے مزین یونیورسٹی آف لاہور باکسنگ کے شعبہ میں ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں