پاکستان ہاکی کی قدیم ہاکی کلب میں شمار ہونے والی پولیس بوائزھاکی کلب کراچی کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر نمائشی میچ آج کھیلا جائیگا

کراچی:12اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی کی قدیم ہاکی کلب میں شمار ہونے والی پولیس بوائزھاکی کلب کراچی کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر نمائشی میچ آج کھیلا جائیگا، خاتون ایس ایس پی سینٹرل ٹریفک پولیس مہمان خصوصی ہونگیں.
تفصیلات کے مطابق پولیس بوائز ھاکی کلب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر نمائشی ھاکی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے. اس سلسلہ میں ولمپئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ھاکی اسپورٹس کمپلیکس میں آج سہہ پہر3:30 بجے ایک نمائشی ہاکی میچ کھیلا جائیگا جس کی مہمان خصوصی خصوصی خاتون ایس ایس پی سینٹرل ٹریفک پولیس ہونگی. یاد رہے کہ پولیس بوائز ہاکی کلب کراچی کا شمارپاکستان ہاکی کی قدیم ہاکی کلب میں ہوتا ہے. اس ہاکی کلب میں نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے فن کے جوہر دکھائے. ایک شاندار روایات اور تابناک ماضی کے ساتھ جڑی پولیس بوائز ہاکی کلب کراچی کے عہدیداران اور سابق کھلاڑی اس موقع پر اکٹھے ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں