زیارت زلمی نے کوئیٹہ بیئرزکو2گول سے شکست دیکردفاع پاکستان ہاکی لیگ کا چیمپین ہونےکااعزازحآصل کرلیا

کوئیٹہ:12اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) زیارت زلمی نے کوئیٹہ بیئرزکو2گول سے شکست دیکردفاع پاکستان ہاکی لیگ کا چیمپین ہونےکا اعزاز حآصل کرلیا، سیکرٹری سپورٹس بلوچستان سپورٹس پورڈ احمد رضاخان مہمان خصوصی تھے
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئیٹہ میں کھیلی جانے والی دفاع پاکستان ہاکی لیگ کا فائینل زیارت زلمی نے کوئیٹہ بیئرز کو ایک شاندار کھیل میں 0-2 گول سے شکست دیکر چیت لیا. دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایکدوسرے سے سبقت ے جانے کی بھرپور کوشش کی. اس ہاکی لیگ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم کو اپ سیٹ کوتے ہوئے زیارت زلمی کے کھلاڑیوں نے بہترین حکمت عملی سے جلا الدین اور وکیل کی مدد سے گول سکور کئے.اس میچ کو ولی اور یاسر نے سپروائز کیا جبکہ ایم احسن، ایم شکیل، زاہد اور ثاقب نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض سرانجام دیئے. اس شاندار ہاکی لیگ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالغفار مینگل نے بہتریں انداز میں اس ہاکی لیگ کے انتظامات کئے اور اس کو یادگار ایونٹ بننے میں مدد دی.
فائیل کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس احمد رضا خان تھے. معزز مہمان کا سٹیڈیم آمد پر بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا . مہًان خصوصی ایکرٹری سپورٹس بلوچستان احمد رضاخان کا اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کریا گیا.تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر معزز مہامن خصوصی نے طلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر انکو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. اس موقع پر امجد ستی سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے ہاکی لیگ کے انعقاد اور اسکے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے اس ایونٹ کو اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کرایا تاکہ قومی کھیل کی ترویج و ترقی ہوسکے. انہوں نے معزز مہمان خصوصی سے درخواست کی کہ جون جولائی میں قومی سطح کے ہاکی ایونٹ کے لئے کوئیٹہ بے حد موزوں مقام ہے جہاں سہولیات کے ساتھ ساتھ موسم بھی بہترین میسر ہوتا ہے. سیکرٹری سپورٹس نے اس سلسلہ میں پروپوزل بنا کر پیش کرنے کا عندیہ بھی دیا. بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے عہدئیداران نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں