13اپریل سے شروع ہونے والی ڈویلپمنٹ سکواڈزہاکی لیگ17اپریل تک مؤخر، 17تا21اپریل گوجرہ میں کھیلی جائیگی

لاہور:11اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) پی ایچ ایف بدحواسیاں، 13اپریل سے شروع ہونے والی ڈویلپمنٹ سکواڈزہاکی لیگ17اپریل تک مؤخر، 17تا21اپریل گوجرہ میں کھیلی جائیگی
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بینر تلے 13 اپریل سے گوجرہ میں کھیلی جانے والی ڈویلپمنٹ سکواڈزہاکی لیگ17اپریل تک مؤخر کردی گئی. اس لیگ کو اب 17 تا 21 اپریل کھلایا جائیگا. ڈویلپمنٹ سکواڈ ہاکی لیگ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ پاکستان میں آنے والی ازبکستان ہاکی ٹیم کے شیڈول کے تناظر میں لیا گیا. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار کے غیرسنجیدہ فیصلہ کے مطابق 21 اپریل تک جاری لیگ میں فائینل جیتنے والی ٹیم کو22اپریل کو ازبکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا.
یاد رہے کہ عالمی رینکنگ میں 86ویں نمبر پر کھڑی کمزور ترین ہاکی ٹیم ازبکستان کو پاکستانی شاہینوں کے سامنے ایک لاغر چڑیا جیسی حیثیت حاصل ہے.ماضی قریب میں عالی رینکنک میں 12ویں نمبر پر کھڑی پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈویلپمنٹ سکواڈ کو کینیڈا دورہ میں ریکارڈ 26 گول ہوئے تھے جس کی خفت مٹانے کے لئے ڈویلپمنٹ سکواڈ کو کمزور ترین ٹیمیں تلاش کرکے کھلائے جانے کا پلان تیار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں