ڈویلپمنٹ سکواڈزہاکی لیگ 13 تا 18اپریل گوجرہ میں کھیلی جائیگی، خاورجاویدآرگنائزنگ سیکرٹری،راناظہیراحمدایمپائرزمینجرہونگے

لاہور:10اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ڈویلپمنٹ سکواڈزہاکی لیگ 13 تا 18اپریل گوجرہ میں کھیلی جائیگی، خاورجاویدآرگنائزنگ سیکرٹری،راناظہیراحمدایمپائرزمینجرہونگے، محمدعرفان سینئر ٹورنامنٹ ڈائریکٹرلگادیئے گئے، لاہور سے تعلق رکھنے والے شفقت حسین ملک کو اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر متعین کردیا گیا، فیصل آباد کے محمد امین کو بھی ٹیکنیکل آفیشل تعینات کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کے زیراہتمام پانچ ٹیموں پر مشتمل ڈویلپمنٹ سکواڈز ہاکی لیگ 13 اپریل سے گوجرہ آسٹروٹرف سٹیڈیم کھیلی جائیگی.اس یاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے آفیشلز کی تعیناتی کردی گئی ہے. خاورجاوید انٹرنبیشنل کو اس ہاکی کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان سینئر، ایمپائرز مینجر رانا ظہیر احمد متعین کئے گئے ہیں.نیشنل بینک کے طارق عزیز اور لاہور سے تعلق رکھنے والے شفقت حسین ملک کو اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر متعین کردیا گیا.
ٹورنامنٹ آفیسرز میں شاہد ربانی، محمد راشد، ندیم احمد خان، نور زاہد، محمد پرویز،محمد امین، خالد سلیم ، ٹیپو سلطان، میاں فاروق، حبیب الرحمان، محمود اور اقبال کو ٹیکنیکل آفیشل مقرر کردیا گیا ہے.ایمپائرز میں منیر احمد، محمد اویس، پرویز اختر، محمد رؤف، محمود علی، معظم علی، اصغر اور محی الدین شامل ہیں. سلیکشن کمیٹی میں محمد خالد،محمد شفقت، عرفان محمود، محمد عرفان، محمد ندیم این ڈی اور بابر عبدللہ شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں