اسلام آباد ہاکی کا قدیم نام نشتر ہاکی کلب چالیس سال کا ہوگیا، 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد نشتر ہاکی کلب فاتح

اسلام آباد: 9 اپریل ( پلیئرز ڈاٹ پی کے ) اسلام آباد ہاکی کی دنیا میں ایک معتبر نام نشتر ہاکی کلب نے اپنے چالیس سال مکمل کرلئے اس موقع پر نشتر ہاکی کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا_
یہ نمائشی ہاکی میچ نشتر ہاکی کلب اسلام آباد اور رائزنگ سٹار ہاکی کلب اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ نشتر ہاکی کلب نے چار کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا۔ نشتر ہاکی کلب کی طرف سے کلب سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں نے بھی اس میچ میں حصہ لیا۔
اس موقع پر نشتر ہاکی کلب کے بانی اور صدر قاضی عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمت، محنت اور لگن سے زندگی میں کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نشتر ہاکی کلب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں