پاکستان ہاکی کے زوال کا سبب قراردیئے جانے والے ذمہ داران کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر کھلاڑیوں کاپرامن احتجاج

لاہور:09اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے/سعد بٹ) پاکستان ہاکی کے زوال کا سبب قراردیئے جانے والے ذمہ داران کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر کھلاڑیوں کا مظاہرہ، شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے پرامن احتجاج کیا، ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو قومی کھیل کا قاتل قرار دیتے ہوئے حکومت سے انکی برطرفی کا مطالبہ
پریس کلب لاہور کے باہر ہاکی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے احتجاجی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ ارباب اختیار کو ہاکی کا قاتل ، ہاکی کے ڈریکولا قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے انکی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا گیا . کتبوں میں درج شدہ تحریرکے مطابق شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدائت پر فرانزک آڈٹ کے افیسران کو پی ایچ ایف ارباب اختیار کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت کی آفر پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا. احتجاجی بینرزاور کتبوں پر پی ایچ ایف کو ملنے والے 100 کروڑ روپے کہاں گئے؟ وزیر اعظم پاکستان ہاکی فیڈریشن کو برطرف کریں، پاکستان ہاکی کو مظبوط اور پروفیشنل ایڈمنسٹریٹر کی ضرورت ہے، ہاکی فیڈریشن نے کونسے افیکٹو میڈیا کو 50 لاکھ روپے دیئے؟ ، ایف آئی اے پی ایچ ایف میں کرپشن کی تحقیقات کرے، سیکرٹری پی ایچ ایف ہاکی کی بربادی کے ذمہ دار، ہاکی تباہ حال فیڈریشن خوشحال، حیاء کرو شرم کرو ہاکی پر کرم کرو جیسے نعرے تحریر تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں