ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کی مورال مینجمنٹ کے لئے پاکستان آرمی کی نامورخاتون ایتھلیٹ سمیراظہور ملک کا تحریکی لیکچر

اسلام آباد:09اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاء بخاری) قومی کھیل کی ترقی کے لئے جذبہ اور محنت سے کھیلیں، دنیا میں نام پیدا کرنے کے لئے کھلاڑی کو جسمانی لحاظ کے ساتھ ساتھ ذہنی لحاظ سے بھی مظبوط ہونا چاہیئے، ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کی مورال مینجمنٹ کے لئے پاکستان آرمی کی نامورخاتون ایتھلیٹ سمیراظہور ملک کا تحریکی لیکچر
کھلاڑیوں کی ہر لحاظ سے بہتر تربیت اور ہم آہنگی کے لئے ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ایک تحریکی لیکچر کا اہتمام کیا گیا. جس میں پاکستان آرمی کی جانب سے 400 میٹر ہرڈل ریس چیمپین اور 6 گولڈ میڈلز رکھنے والی خاتون ایتھلیٹ سمیرا ظہور ملک نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی ہم آہنگی کے فوائد پر سیر حاصل معلومات فراہم کیں، کھلاڑیوں کو سخت ترین تربیتی مراحل سے گذرنے کے بعد ذہنی اکتاوٹ کو دور کرنے اور سٹریس لیول کو بہتر بنانے کے طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کی.
نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقدہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی کیمپ میں خاتون ایتھلیٹ نے کھلاڑیوں کو بہترین مشوروں سے نوازا اس موقع پر ماڑی پیٹرولیم کے سپورٹس کنسلٹنٹ برگیڈیئررسلیم نواز، ماڑی پیٹرولیم شعبہ سپورٹس کے کرنل ر محسن علی، پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپین و کوچ منظور الحسن سینئر سمیت ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں