ڈار ھاکی اکیڈمی لاھورکا پاکستان ھاکی کی بہتری اورباصلاحیت کھلاڑی تیار کرنے کے لئے ڈار کڈز اکیڈمی کا قیام

لاھور:08 اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے/ شفقت ملک) ڈار ھاکی اکیڈمی لاھورکا پاکستان ھاکی کی بہتری اورباصلاحیت کھلاڑی تیار کرنے کے لئے ڈار کڈز اکیڈمی کا قیام، پاکستان ھاکی ھمارا قومی کھیل ھے اس کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر ہم اپنا کام کرتے رھیں گے ۔ ڈائریکٹر ڈار ھاکی اکیڈمی اولمپئن توقیر ڈار

ڈار کڈز اکیڈمی کا قیام اسی سال فروری 2019ء کو کیا گیا اس کڈز اکیڈمی کا بنیادی مقصد چھوٹے بچوں میں ھاکی کا شوق پیدا کرنا اور پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر کام ھے ۔ ڈار کڈز ھاکی اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے بچوں کو ھاکی ،شوز اور یونیفارم فری مہیا کیا جاتا ھے ۔ اس وقت اس اکیڈمی میں تقریبا 45 سے زائد بچے ٹریننگ کر رھے ھیں ۔ ڈار کڈز ھاکی اکیڈمی کی کوچنگ کے فرائض پاکستان وومن ھاکی ٹیم کی سابقہ کپتان عذرا ناصر انجام دے رہی ہیں ۔ جبکہ مینجمینٹ کی ذمہ داریاں عرفان ضیاء کو دی گئیں ہیں ۔ اولمپئن توقیر ڈار بطور ڈائریکٹر باقی سارے امور کو دیکھتے ھیں اور وہ اس ھاکی اکیڈمی کے بانی بھی ھیں.
اولمپئن توقیر ڈار نے پلیئرزڈاٹ پی کے کے سپورٹس آڈیٹر شفقت ملک سے خصوصی طور پر بات کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان ھاکی کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر ہم اپنا کام ہمیشہ کرتے رھیں گے ۔پاکستان ھاکی نے ہمیں بہت عزت دی ھے اور اب پاکستان ھاکی کو کھویا ھوا مقام حاصل کرنے کے لئے ھماری ضرورت ھے اور پاکستان ھاکی کی بہتری اور عزت کیلئے ھماری خدمات ہمیشہ حاضر ھیں ۔ اگر اسی طرح پاکستان میں تمام ھاکی فیملی کے لوگ گراس روٹ پر کام کرنا شروع کر دیں تو پاکستان ہاکی کو نیا ٹیلینٹ اور اچھے کھلاڑیوں کو ڈھونڈنے میں کبھی بھی مشکل پیش نہی آ سکتی ۔ پاکستان ھاکی کو کم ازکم صوبائی لیول پر ھاکی کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے اس طرح کی ھاکی اکیڈمیوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے ۔

یادرہے کہ اس اکیڈمی کے قیام کے لئے اور اسکو چلانے کے لئےکسی صوبائی یا وفاقی حکومت سے کوئی فنڈ یا ڈونیش نہی لی گئی ۔ اس پراجیکٹ پر سارا کام اور اخراجات اپنی مدر آپ کے طور پر کئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں