72ویں آل پنجاب گیمز:بہاولپور ڈویژن ہاکی میں پنجاب چیمپین بن گیا، فائینل میں فیصل آباد ڈویژن کو 2-3 گول سے شکست

لاہور:06اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے /شفقت ملک) 72ویں آل پنجاب گیمز:بہاولپور ڈویژن ہاکی میں پنجاب چیمپین بن گیا، فائینل میں فیصل آباد ڈویژن کوپینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر 2-3 گول سے شکست، تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے کپتان بہاولپور کوٹرافی دی.
لاہور میں جاری 72ویں آل پنجاب گیمز میں بہاولپور ڈویژن نے فائیینل میچ میں فیصل آباد ڈویژن کو 2-3 گول سے ہرا دیا. میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کی سرتوڑ کوشش کی.تیسرے کواٹر کے 38ویں منٹ میں فیصل آباد کے فارورڈ نے فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی.42ویں منٹ میں فیصل آباد ڈویژن نے ایک اور فیلڈ گول کے ذریعی اس برتری کو مستحکم بنا دیا.44ویں منٹ میں بہاولپور ڈویژن نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول کرکے برتری کا خسارہ کم کردیا جبکہ چوتھے کواٹر میں بہولپور ڈویژن نے فیصل آباد کے خلاف دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کردیا جو کہ پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر بہاولپور نے جیت لیا. اس میچ کو عاطف اور یاسر خورشید نے سپوائز کیا جبکہ منور حسن ریزرو ایمپائر تھے. ٹینکنیل آفیشل کے فرائض حافظ زاہد اور محمد یعقوب نے سرانجام دیئے.بہاولپور ٹیم کی جانب محسن ، زوییب، طحہ ، سہیل اور کامران نے گول سکور کیے. بہاولپور کے گول کیپر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا.بہاولپور ڈویژن کے ٹیم کوچ مرزا احمد علی تھے. میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے کپتان بہاولپور کوٹرافی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں