دفاع پاکستان ہاکی لیگ:پلے آف راؤنڈ کے پہلے سیمی فائینل میں زیارت زلمی نے شاہی دربارقلات کوہراکرفائینل میں جگہ بنا لی

کوئیٹہ:05اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) دفاع پاکستان ہاکی لیگ میں پلے آف راؤنڈ کے پہلے سیمی فائینل میں زیارت زلمی نے شاہی دربارقلات کوہراکرفائینل میں جگہ بنا لی، شاہی دربار قلات کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 1-3 گول سے شکست، یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسرڈاکٹر محمد دانش مہمان خصوصی تھے
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئیٹہ میں جاری دفاع پاستان ہاکی لیگ کے پلے آف راؤنڈ کے پہلے سیمی فائینل میں زیارت زلمی نے شاہی دربارقلات کوایک سخت مقابلہ کے بعد 1-3 گول سے شکست دیکر فائینل میں جگہ بنا لی. دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار اور جاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا. سیمی فائینل کے ہاف ٹئم تک دونوں ٹیمیں برتری حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرتی رہیں . تیسرے کواٹرمیں زیارت زلمی نے 3 شاندار گول کرکے اپنی برتری قائم کرلی اور چوتھے کواٹر میں شاہی دربار قلات کی جانب سے واحد گول اورنگزیب نے گول سکور کرکے اس برتری کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کی. زیارت زلمی کی جانب سے آصف ، عمران اور وکیل نے گول سکور کیئے. اس میچ کو فیصل صیام، ولی اور یاسر نے سپروائز کیا جبکہ احس، شکیل، محمد علی، زاہد اور ثاقب نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض سرانجام دیئے. اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالغفور مینگل اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.
سیمی فائینل کے مہمان خصوصی شعبہ ایم آئی ایس ،یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسرڈاکٹر محمد دانش تھے، معزز مہمان کا سٹیڈیم آمد پر شانداراستقبال کیا گیا. بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی سمیت دیگر عہدیداران کے ہمران معزز مہمان کا تعارف کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل آفیشلز سے کرایا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں