دفاع پاکستان ہاکی لیگ:پلے آف راؤنڈ میں کوئیٹہ بیئرز اور زیارت زلمی نے اپنی فتوحات حاصل کرلیں، لیگ دلچسپ مراحل میں داخل

کوئیٹہ:02اپریل(پلیئرزڈاٹ پی کے) دفاع پاکستان ہاکی لیگ کےپلے آف راؤنڈ میں کوئیٹہ بیئرز اور زیارت زلمی نے اپنی فتوحات حاصل کرلیں، لیگ دلچسپ مراحل میں داخل، کوئیٹہ بیئرز نے یکطرفہ میچ میں شاہی دربار قلات کو 2-8 گول سے ہرادیا، دوسرے میچ میں زیارت زلمی نے گوادرویہلز کو پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر ہرا دیا، امین اللہ صدر فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان مہمان خصوصی تھے
لوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئیٹہ میں جاری دفاع پاستان ہاکی لیگ کے پلے آف راؤنڈ میں کوئیٹہ بیئرز اور زیارت زلمی نے اپنی فتوحات حاصل کرلیں. کوئیٹہ بیئرز نے یکطرفہ میچ میں شاہی دربار قلات کو 2-8 گول سے ہرادیا. کوئیٹہ بیئرز کی جانب سے عبدالعلی نے 2 شاندار گول بھی سکور ہوئے جبکہ شاہی درباد قلات کی جناب سئ 2 گول عبدالسلیم نے کئے. اس میچ کو فیصل صیام اور ولی نے سپروائز کیا جبکہ محمد شکیل اور محمد احسن نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض سرانجام دیئے. دوسرا میچ ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر زیارت زلمی نے گوادر دیہلز کو ہرا کر جیت لیا.اس میچ کو فیصل صیام ، یاسر اور ولی نے سپروائز کیا.
آج کے میچز کے مہمان خصوصی امین اللہ صدر فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان تھے، معزز مہمان کا کھلوڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور اس موقع پر انکے ہمراہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی، بلچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدراورآرگنائزنگ سیکرٹری عبدالغفار مینگل اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں