انٹریونیورسٹی کرکٹ سپرلیگ میں یونیورسٹی آف لاہورکی فتوحات کا سلسلہ جاری،لمز یونیورسٹی کودس وکٹ سےشکست

لاہور:31مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) انٹریونیورسٹی کرکٹ سپرلیگ میں یونیورسٹی آف لاہورکی فتوحات کا سلسلہ جاری،لمز یونیورسٹی کودس وکٹ سےشکست، 7.4 اوورز میں پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام جاری انٹر یونیورسٹی کرکٹ سپر لیگ میں مردوں کے مقابلوں میں گذشتہ روز لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز اور یونیورسٹی آف لاہور کے مابین کھیلا گیا میچ یونیورسٹی آف لاہور نے جیت لیا. لمز یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز کا ٹارگٹ کیا. 20 اوورز پر مشتمل اننگزمیں یونیورسٹی آف لاہور کے کھلاڑیوں نے 7.4 اوورز میں ہی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ڈھیر کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں