دفاع پاکستان ہاکی لیگ:زیارت زلمی اور گوادر ویہلز کے مابین میچ ڈراء،سید محمد طاہرایڈووکیٹ سپریم کورٹ مہمان خصوصی تھے

کوئیٹہ:31مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) دفاع پاکستان ہاکی لیگ میں زبردست معرکہ آرائی کے بعد زیارت زلمی اور گوادر ویہلز کے مابین میچ ڈراء،سید محمد طاہرایڈووکیٹ سپریم کورٹ مہمان خصوصی تھے، کوئیٹہ بیئرز، شاہی دربار قلات، گوادر ویہلز اور زیارت زلمی پلے آف راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرگئیں
بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئیٹہ میں جاری دفاع پاستان ہاکی لیگ میں گذشتہ روز زیارت زلمی اور گوادر ویہلز کے مابین میچ کھیلا گیا جو کہ ایک زبردست معرکہ آرائی کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا. دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل دیکھنے کو ملا زیارت زلمی کی جانب سے جلال الدین اور گوادر ویہلز کی جانب سے رحمان شاہ نے گول سکور کئے. اس میچ کو فیصل صیام اور یاسر نے سپروائز کیا . محمد احسن، محمد شکیل اور محمد علی نے بطور ٹیکنیکل آفیشلز فرائض سرانجام دیئے جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض عبدالغفار مینگل سرانجام دے رہے ہیں
آج کے میچ کے مہمان خصوصی سابق ہاکی کھلاڑی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید محمد طاہر تھے. معزز مہمان کا تعارف کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد ستی، سابق انٹرنیشنل کھلاڑی شیر محمد کاکڑ ، محمد سلیم بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں