یوم پاکستان تقریبات:یونیورسٹی آف لاہور کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین خواجہ جنید مہمان خصوصی تھے

لاہور:26مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف لاہور کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین خواجہ جنید مہمان خصوصی تھے، قائد اعظم الیون اور علامہ اقبال الیون کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف لاہور ہاکی گراؤنڈ میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کرایا گیا جو کہ قائد اعظم الیون اور علامہ اقبال الیون کے مابین کھیلا گیا. اس نمائشی ہاکی میچ میں یونیورسٹی آف لاہور کے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا. میچ کاآغازایک تیز رفتار اور جانادار کھیل سے ہوا. دونوں ٹیموں نے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے. قئادعاظم الیون کی جانب سے عرفان علوی اور علامہ اقبال الیون کی جانب سے فصیح الحسن نےگول سکور کئے
اس میچ کے مہمان خصوصی 1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین خواجہ جنید تھے. معزز مہمان کا گراؤنڈ میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا. مہمان خصوصی کا تعارف کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف لاہور اعجاز شاہد، معروف سپورٹس سائیکالوجسٹ اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائینسزپروفیسر ڈاکٹر جمشید احمد، سپورٹس مینجمنٹ انانلسٹ و سینئر مینجر سپورٹس یونیورسٹی آف لاہور علی عباس کے علاوہ طلباء کی کثیر تعدا بھی موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں