یوم پاکستان تقریبات:ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد،مہمان خصوصی چوہدری اشرف تھے

خانیوال: 24 مارچ ( پلیئرز ڈاٹ پی کے/ غلام فرید)یوم پاکستان تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد،مہمان خصوصی چوہدری اشرف تھے
سڈنی ہاکی گراونڈ خانیوال میں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام شہباز ہاکی کلب خانیوال اور بن سیعد ہاکی کلب خانیوال کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ بن سیعد ہاکی کلب خانیوال نے شاندار مقابلے کے بعد 1-2 گول سے جیت لیا. دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار ہاکی کھیل دیکھنے کو ملا .بن سیعد ہاکی کلب کی طرف سے محمد حسن نے پہلے کواٹر کے 3 ویں منٹ گول سکور کی بن سعید کی طرف سے دوسرا گول مرزاساجد نے چوتھے کوارٹر کے دوسرے منٹ میں کیا شہباز ہاکی کلب کی طرف سے واحد گول محمد مشیرنے کیا.میچ کو ملک فہد اور محمد علی نے سپروائز کیا
میچ کے مہمان خصوصی چوہدری اشرف صا حب چیف پیٹرن اور پیٹرن لقمان نزیر باجوہ ایڈوکیٹ شہباز ہاکی کلب تھے میچ کے موقع سرپرست اعلٰی محمد اشرف نائب صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن محمد ندیم، اتفاق کرکٹ کے کپتان خرم مون چوہدری مظہراقبال راؤ مینر کے علاوہ شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں