یوم پاکستان فاطمہ جناح ہاکی لیگ: حیدر آباد ڈویزن نے کراچی بلوز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دیدی

کراچی :24مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) یوم پاکستان فاطمہ جناح ہاکی لیگ: حیدر آباد ڈویزن نے کراچی بلوز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دیدی، افتتاح ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس عظمی صلاح الدین نے کیا
یوم پاکستان فاطمہ جناح ہاکی لیگ کے افتتاحی میچ میں حیدر آباد ڈویزن نے کراچی بلوز کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں صوبیہ شہزاد نے کیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کے زیراہتمام اولمپیئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس ہاکی کمپلیکس کراچی میں منعقدہ ایونٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس عظمی صلاح الدین نے کیا۔اس موقع پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کی سرپرست ڈاکٹر اسماء علی شاہ اور ناہید فاطمہ سمیت سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری گلفراز خان۔ کے ایچ اے ویمنز ونگ کی سیکریٹری بینش محند علی۔ کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ماجد،جاوید اقبال، عبدالعظیم خان۔ ریاض الدین۔محسن علی خان، پروفیسر راو جاوید اقبال اور عبدالمعید خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی عظمی صلاح الدین کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر فاطمہ جناح کے نام سے ہاکی لیگ کا انعقاد مادرملت کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں