یوم پاکستان تقریبات:ڈی ایچ اے شیخوپورہ کے زیراہتمام قائد اعظم الیون اور وزیراعظم عمران خان الیون کے مابین نمائشی ہاکی میچ برابر

شیخوپورہ:24مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) یوم پاکستان تقریبات کت سلسلہ میں ڈی ایچ اے شیخوپورہ کے زیراہتمام قائد اعظم الیون اور وزیراعظم عمران خان الیون کے مابین نمائشی ہاکی میچ برابر، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین نوید عالم مہمان خصوصی تھے
شیخوپورہ سپورٹس کمپلیکس میں یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے زیراہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کرایا گیا. قائد اعظم الیون اور وزیراعظم عمران خان الیون کے مابین کھیلا جانے والا یہ نمائشی ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر رہا. ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سیکرٹری مبشر چوہدری نے اس میچ کے سلسلہ میں بہترین انتظامات کئے.
1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ ، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین نوید عالم اس میچ کے مہمان خصوصی تھے.معزز مہمان کا تعارف کھلاڑیوں اور آفیشلز سے کرایا گیا. اس موقع پر انکے ہمراہ جاوید رحمان ڈوگر، پروفیسر زاہد اقبال، رانا اظہار الحق، پنجاب پولیس کوچ محمد شہباز، حنیف خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے. مہمان خصوصی اولمپین نوید عالم نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں