یوم پاکستان تقریبات:کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام متحرمہ فاطمہ جناح ویمن ہاکی لیگ کا آج سے آغا ز ہوگا

کراچی:23مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام متحرمہ فاطمہ جناح ویمن ہاکی لیگ کا آج سے آغا ز ہوگا افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عظمیٰ صلاح الدین ہونگیں
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمن ونگ کے زیراہتمام اولمپئن حنیف خان ،ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں متحرمہ فاطمہ جناح ویمن ہاکی لیگ کا آج سے آغا ز ہورہا ہے۔لیگ میں تین ٹیمیں کراچی ، حیدر آباد اور کے ڈی اے کی ویمن ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یوم پاکستان کی تقریبا ت کے سلسلے میں منعقد کی جانی والی ویمن ہاکی لیگ23 سے 26مارچ سے شیڈول ہے، جس کا افتتاحی میچ کراچی ویمن اور حیدر آباد کی ویمن ٹیموں کے درمیان شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عظمیٰ صلاح الدین ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں