یونیورسٹی آف لاہور سپورٹس گالا: دفاعی چیمپین الائیڈ ہیلتھ سائینسزکا فتوحات سمیٹنے کا سلسلہ جاری،ہاکی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ آگے

لاہور:13مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے/سعد بٹ) یونیورسٹی آف لاہور سپورٹس گالا میں دفاعی چیمپین الائیڈ ہیلتھ سائینسزکا فتوحات سمیٹنے کا سلسلہ جاری،ہاکی میں فارمیسی ڈیپارٹمنٹ آگے، 35 سے زائد کھیلوں میں کھلاڑی اپنے ٹینلنٹ کی نمائش کرنے میں مصروف، ہاکی کے 21 میچز میں سے 16 مکمل، میتھ ڈیپارٹمنٹ کو فارمیسی ڈیپارٹمنٹ نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دیدی، معروف سپورٹس سائیکالوجسٹ و ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جمشید احمد اور سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ و سینئر مینجرسپورٹس علی عباس مہمان خصوصی تھے
یونیورسٹی آف لاہور کے زیراہتمام جاری سپورٹس گالا کی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں. یونیورسٹی آف لاہورمین کیمپس میں جاری 6 روزہ سپورٹس گالا میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں 35 سے زائد سپورٹس ایونٹس میں نوجوان ٹیلنٹ کے ہمراہ میدان میں اتری ہیں. ہاکی ایونٹس میں گذشتہ روز تک 16 میچز کا فیصلہ ہوچکا جس میں گذشتہ روز فارمیسی ڈیپارٹمنٹ اور میتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں آپس میں نبرد آزما ہوئیں. جو کہ ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد فارمیسی ڈیپارٹمنٹ نے پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر گول کرکے میچ جیت لیا.
اس میچ کے مہمان خصوصی معروف سپورٹس سائیکالوجسٹ و ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جمشید احمد اور سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ و سینئر مینجرسپورٹس علی عباس تھے. معزز مہمانان گرامی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ شعبہ فارمیسی کے ڈاکٹر فاروق ، عرفان علوی کوچ ہاکی ٹیم ، بلال گیلانی، مفیض عالم، شکیل گوہر، محمدعامراور دیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں