یونیورسٹی آف لاہور نے شعبہ سپورٹس کے لئے معروف سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ علی عباس کی خدمات حاصل کرلیں، نوٹیفکیشن جاری

لاہور:13مارچ (پلیئرزڈاٹ پی کے / سعد بٹ) یونیورسٹی آف لاہور نے شعبہ سپورٹس کے لئے معروف سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ علی عباس کی خدمات حاصل کرلیں، نوٹیفکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور نے اپنے شعبہ سپورٹس کو بہتر بنانے اور کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لئے معروف سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ علی عباس کی خدمات حاصل کرلیں، اس سسلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے. سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ علی عباس سابق قومی کھلاڑی اور سپورٹس سائینسز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بیک گراؤنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ سپورٹس ایڈمنسٹریشن، سپورٹس لاء، سپورٹس پالیسی سمیت سائینس آف ٹریکس اینڈ فیلڈز پر دسترس رکھتے ہیں. ان کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں سے مزین 300 سے زائد سپورٹس کالم اخبارات کی زینت بن چکے ہیں. پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کانگریس ممبرکے طور پر انکی قومی کھیل کی بہتری کے لئے اٹھائی جانے والی موثرآواز کو کھیل سے وابسطہ سنجیدہ حلقوں میں خوب پزیرائی ملی.
سپورٹس مینجمنٹ انالسٹ علی عباس نے یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ سپورٹس میں بطور سینئر مینجر سپورٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی پیں.یاد رہے کہ کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس سائینسز میں جدید اور تحقیقی کاموں میں پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف لاہورکا شمار ہوتا ہے. قومی کھیل ہاکی سمیت کرکٹ، فٹ بال، بیڈ منٹن، رگبی، والی بال، باڈی بلڈنگ، کبڈی ،سائکلنگ، ایتھلیٹکس، جوڈوکراٹے، ریسلنگ،تیراندازی، شوٹنگ، روئینگ،ویٹ لفٹنگ سمیت 35 سے زائد کھیلوں میں سپورٹس ٹیموں اور بہترین پروفیشنل کوچز کی ٹیم کے ساتھ کھیل کے میدانوں میں اترنے کا اعزاز بھی یونیورسٹی آف لاہور کو پاکستان میں سپورٹس سائینسز کے شعبہ میں ممتاز کرتا ہے.یونیورسٹی آف لاہور کا شمارسپورٹس سائینسز کے شعبہ میں پاکستان میں ان ٹاپ لیڈنگ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے جو کہ ایک بڑی تعداد میں پی ایچ ڈی پروفیسرز کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے سپورٹس آئیکون کھلاڑیوں پر مشتمل سٹاف ممبرز کے ہمراہ تعلیمی تحقیقی اور کھیلوں میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات بہم پہنچا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں