آنیوالی پنجاب گیمزمیں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ندیم سرورڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب

لاہور:13مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) آنیوالی پنجاب گیمز تاریخی سپورٹس ایونٹ کے طور پر جانی جائیں گیں، جسکی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملے گی، آنیوالی پنجاب گیمزمیں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ندیم سرورڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم سرور نے کہ ہے کہ اپریل میں منعقد ہونے والی پنجاب گیمز ایک بے مثال ایونٹ کے طور پر منعقد ہونگیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں مردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے. ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب گیمز کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت منعقد کرایا جائے گا. یہ ایونٹ آٹھ سال بعد منعقد ہونے جارہا ہے جو کہ صوبے کے سپورٹس مستقبل کی جانب ایک روشن اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب گیمز کے ذریعہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم ہوگا. اس سلسلہ میں تمام ڈی ایس او صاحبان کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اور اس سلسلہ میں شفاف انداز میں ت=ٹرائلز اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا بلا تمیز و تخصیص انتخاب عمل میں لانے کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں