پولینڈ ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی، دورہ ممکن نہیں آئیندہ چند ماہ میں دوبارہ پلان کرینگے، پی ایچ ایف ذرائع

لاہور:11مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) پولینڈ ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی، دورہ ممکن نہیں آئیندہ چند ماہ میں دوبارہ پلان کرینگے، پی ایچ ایف ذرائع
پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع نے معلوم ہوا ہے کہ پاکستنان کا دورہ کرنے والی پولینڈ ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے. ذرائع کے مطابق پولینڈ ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی منسوخی کی بابت پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو مطلع کردیا ہے . اس سلسلہ میں آئیندہ پرروگرام کی بابت مزید آگاہ کردیا جائے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ارباب اختیار جو کہ پہلے ہی اپنی پلاننگ اور مینجمنٹ کے فقدان کے باعث آئے روز خبروں کی زد میں رہتے ہیں اس دورہ پولینڈ‌کی منسوخی اور پولینڈ کی ٹئیم کی دورہ سے معذرت پر مزید شرمندگی کا سامنا اٹھائیں گے.
ناقدین ہاکی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ ارباب اختیار جو کہ اپنی بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، پولینڈ ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد مزید خجالت کا سامنا کرینگے. حسب معمول پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دیئے گئے سپورٹس کیلنڈر پر پہلی سہہ ماہی میں ہی عملدرآمد نہیں ہوسکا، 32 سے زائد سپورٹس ایونٹس پر مشتمل سالانہ سپورٹس کیلنڈر تیار کرنے والی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ ارباب اختیارشائقین ہاکی کو ہاکی دیکھنے کے کیا مواقع فراہم کرینگے اس کا فیصلہ آئے والا وقت ہی بہتر کرے گا.
یاد رہے کہ 54ویں بند کمرہ کانگریس میٹنگ کے اختتام کے بعد صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر سمیت انکے بھائی اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن آصف ناز کھوکھر، شہباز سینئر، رمضان جمالی اور اخلاق عثمانی وغیرہ نے ہاکی کی بہتری کے لئے متعارف کرائے گئے منصوبوں کے لئے زمین و آسمان کے قلابے ملائے تھے اور پولینڈ کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کو پاکستان ہاکی کی بہتری قرار دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں