کانگریس ممبران نے دل کی بھڑاس کھلے دل سے نکالی، پی ایچ ایف کانگریس میٹنگ اس سے بہتر کبھی نہیں ہوئی، آصف ناز کھوکھر

لاہور:11مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس میٹنگ اس سے اچھی میں نے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی، میٹنگ میں پنجاب سے 95 فیصد ارکان نے حصہ لیا، میٹنگ میں تمام کانگریس ممبران نے دل کی بھڑاس کھلے انداز سے نکالی اور انکی شکایات کو کھلے دل سے سنا گیا اور اس کے جوابات دیئے گئے،احتجاج کرنے والے کانگریس ممبران کو کانگریس اجلاس مین اپنی رائے دینی چاہیئے، آصف ناز کھوکھر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن
سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن آصف ناز کھوکھرنے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ 54ویں کانگریس میٹنگ کے اختتام پر اپنی پیشہ ورانہ رائے کا اظہیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس اس سے بہتر کبھی نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کانگریس ہاؤس ممبران نے دل کھول کر اپنی بھڑاس نکالی اور انکی شکایات کو کھلے دل سے سنا گیا اور ان شکایات کے جوابات دیئے گئے. انہوں نے کہا کہ کانگریس اجلاس میں پنجاب کے 95فیصد ارکان کی حاضری رہی. میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل کے پیش کئے گئے منصوبہ جات کی روشنی میں پنجاب سمیت پاکستان بھر میں ہاکی کی ترقی ہوگی.
سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن آصف ناز کھوکھرنے کانگریس اجلاس کے باہراحتجاج کرنے والے کانگریس ممبران کو کہا کہ میں ان سے درخواست کرونگا کہ انکا ہاؤس کانگریس ہے باہررہ کر اظہار رائے کرنے سے بہتری نہیں آئے گی، کانگریس ممبران کو بے جا تنقید کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، باہر رہ کر تنقید کو منفی سمجھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دو سال سے یہی باتیں کر رہے ہیں اور انکے پاس کرپش کے علاوہ انکے پاس کوئی پوائنٹ نہیں. انہوں نے کہا کہ صدر ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہدایات ہیں کہ کوئی بھی کانگریس ممبر کسی بھی وقت حسابات چیک کرسکتا ہے
یادرہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ 54ویں کانگریس اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر ہم خیال کانگریس ممبران کو میٹنگ میں داخلہ سے روکنے کے لئے بند کمرہ اجلاس کیا گیا تھا جس پر خواتین کانگریس ممبران سمیت پاکستان آرمی ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے نمائیندہ کرنل اسد سمیت اولمپین نوید عالم، علی عباس، حیدر حسین، گلفراز خان، اعجاز الدین سمیت دیگر کانگریس ممبران کو شرکت سے روکا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں