پاکستان واپڈا انڈومنٹ فنڈ کے تحت 16سالہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ دکھانے مواقع کھل گئے،ہاکی سمیت مختلف سپورٹس میں ٹرائلز کا انعقاد

پشاور:09مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے / علی عباس) پاکستان واپڈا انڈومنٹ فنڈ کے تحت 16سالہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ دکھانے مواقع کھل گئے،ہاکی سمیت مختلف سپورٹس میں ٹرائلز کا انعقاد، ہاکی، فٹ بال، ایتھلیٹکس، کراٹے، سکواش، ٹینس، ویٹ لفٹنگ میں لڑکوں جبکہ ایتھلیٹکس، ہاکی ، کراٹے اور سکواش میں لڑکیوں کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان، 10 مارچ کو مردان، 17 مارچ تربیلا ڈیم، 24 مارچ سوات اور 29 مارچ کو پشاور صدر میں ٹرائلز منعقد ہونگے
تفصیلات کے مطابق واپڈا انڈوومنٹ فنڈ برائے سپورٹس کے تحت انڈر 16 ٹیلنٹ کی کھوج اور سرپرستی کے لئے مختلف سپورٹس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد کرایا جاریا ہے، منتخب شدہ کھلاڑیوں کو واپڈا سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعہ گھر بیٹھے 7000 روپے ماہانہ اعزازیہ اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی. جبکہ کھلاڑیوں کی تربیت بھی واپڈا کے پروفیشنل کوچز کے ذریعہ کی جائے گی تاکہ ملک و ملت کا نام روشن ہوسکے. لڑکوں کے لئے ہاکی، فٹ بال، ایتھلیٹکس، کراٹے، سکواش، ٹینس، ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز منعقد ہونگے جبکہ لڑکیوں کے لئے ایتھلیٹکس، ہاکی ، کراٹے اور سکواش میں ٹرائلز منعقد ہونگے.
خواہشمند کھلاڑیوں کو فارم ب اور سکول کارڈ بمعہ تصویر تصدیق شدہ کے ہمراہ ٹرائلز میں شمولیت کی ہدایات دی گئی ہیں. ٹرایلز کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلہ میں جنرل فٹنس ٹیسٹ منعقد ہوگا جس میں پہلا ٹیسٹ 800 میٹر دوڑ کو 3 منٹ یا کم عرصہ میں پورا کرنا ہوگا جبکہ لڑکیوں کے لئے 400 میٹر دوڑ 2 منٹ یا کم عرصہ میں مکمل کرنا ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میں کھلاڑیو کو 20 پش اپس لگانا ہونگیں، تیسرے ٹیسٹ میں کھلاڑی کو 5 فٹ کا سٹینڈنگ جمپ کرنا ہوگا چوتھے ٹیسٹ میں کھلاڑیو کو کم از کم 5 مرتبہ چن اپ ٹیسٹ دیبا ہوگا،5 ویں ٹسٹ میں کھلاڑی کو 44 میٹر رن 20 سیکنڈ میں مکمل کرنا ہوگی. دوسرے مرحلہ میں کھلاڑیو کو اپنی کھیل سے متعلقہ ٹرائلز میں اپنے ٹیلنٹ کے جوہر دکھانا ہونگے.
ایتھلیٹکس میں 100،400 اور 800 میٹر دوڑ، کراٹے میں 35،40،45 اور 50 کلوگرام کیٹگری میں مقابلے، ریسلنگ میں 45،50،55 اور 60 کلوگرام کیٹیگری مقابلے، ویٹ لفٹنگ میں 45،50،55،اور 60 کلوگرام کیٹیگری مقابلے،فٹ بال اور ہاکی میں 30 منٹ کے میچز ہونگے جبکہ ٹینس اور سکواش میں انڈر 14 اور انڈر 16 کیٹیگری میں ٹرائلز منعقد ہونگے.مزید معلومات کے لئے شاید حسین سپورٹس آفیسر سے فون نمبر 03339258204 پررابطہ کیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں