راؤآصف اعجاز کی جانب سے منعقدہ نمائشی ہاکی میچ پاکستان ہاکی کلب نے ٹآؤن ہاکی کلب کو شکست دیکر جیت لیا

فورٹ عباس:09مارچ(پلیئرزڈاٹ پی کے) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن بہاولنگرراؤ آصف اعجاز کی جانب سے قومی کھیل کی ترویج کے لئے کرایا جانے والا نمائشی ہاکی میچ پاکستان ہاکی کلب نے ٹآؤن ہاکی کلب کو شکست دیکر جیت لیا
گورنمنٹ ہائی سکول فورٹ عباس کی ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس نمائشی ہاکی میچ میں پاکستان ہاکی کلب فورٹ عباس نے ٹآؤن ہاکی کلب ڈونگا بونگا کو ایک گول سے شکست دیکر میچ جیت لیا میچ کا واحد گول محمدعتیق نے کیا. سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن بہاولنگرراؤ آصف اعجاز کی جانب سے قومی کھیل کی ترویج کے لئے کرایا جانے والا نمائشی ہاکی میچ میں دونوں ٹیموں کے سیکرٹریز وسیم غوری اور ماسٹر سجاد کی جانب سے ڈی ایچ اے بہاولنگر کے سیکرٹری راؤ آصف اعجاز کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں